![]() | |
| ذاتی ملاقات کے بغیر سماجی روابط کے حیاتیاتی اثرات مرتب ہوں گے |
ڈاکٹر ایرک سگمین کا کہنا ہے کہ فیس بک جیسی ویب سائٹ لوگوں کی سماجی زندگی بہتر کرنے کے لیے ہیں لیکن اس سے لوگوں کے بیچ موجود دوری ختم نہیں ہوتی۔
ڈاکٹر ایرک سگمین نے یہ تحقیق انسٹیٹیوٹ آف بیالوجی کے جریدے بیالوجسٹ میں شائع کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ذاتی ملاقات کے بغیر سماجی روابط رکھنے پر حیاتیاتی اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذاتی طور پر ملاقات کے بغیر دوستی رکھنے سے جینیات کی کارکردگی متاثر ہو گی، حیاتی کیمیا کی مقدار میں تبدیلی، شریانوں کی کارکردگی اور ذہنی صلاحیت پر اثر پڑے گا۔
ان تبدیلیوں کی وجہ سے صحت پر مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور سرطان، فالج، امراض قلب جیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
ڈاکٹر ایرک سگمین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر دوستی کرنے کی وجہ سے لوگ مزید تنہا ہو گئے ہیں۔’انٹرنیٹ پر دوستی کرنے والی ویب سائٹ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور خاص طور پر نوجوان یہ ویب سائٹ بہت پسند کرتے ہیں‘۔
ڈاکٹر ایرک سگمین نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کی وجہ سے سنہ 1987 سے ذاتی طور پر ملاقاتوں کی تعداد گرتی جا رہی ہے۔ اس تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ذاتی ملاقات سے انسانی جسم پر مثبت اثر پڑتا ہے جو کہ ای میل پڑھنے سے نہیں ہوتا۔








No comments:
Post a Comment